
بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے۔
بلوچستان کے 7 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ضمنی انتخابات کے لیے ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب میں پولنگ ہو رہی ہے۔

بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 16 نشستوں کے لیے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔
16مخصوص نشستوں کے لیے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کُل 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مخصوص نشستوں کے لیے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر کُل 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔