کراچی، سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی،-سٹی-کورٹ-کے-مال-خانے-میں-لگی-آگ-بجھا-دی-گئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ پر ایک فائر ٹینڈر اور واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سٹی کورٹ کے ایف بلاک میں لفٹ کی جانب لگی تھی۔

آگ لفٹ کے راستے سے تیسری منزل تک پہنچی جہاں تیسری منزل پر بینچز اور الماری آگ کی لپیٹ میں آئیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔