
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون سے جانی ومالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ملک بھر خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔
وزیراعظم متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مقامی اورمتعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے۔