بچوں کو 15 سال سے پہلے ذاتی گیجٹ کی اجازت نہیں: احسن خان

بچوں-کو-15-سال-سے-پہلے-ذاتی-گیجٹ-کی-اجازت-نہیں:-احسن-خان

بچوں کو 15 سال سے پہلے ذاتی گیجٹ کی اجازت نہیں: احسن خان

معروف اداکار احسن خان، جو اپنے کامیاب کیریئر اور سنجیدہ کرداروں کے باعث پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں، حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بطور والد اپنی سختیوں اور اصولوں پر کھل کر بات کنی۔

احسن خان نے بتایا کہ میں نے اپنے بچوں کو اب تک کوئی ذاتی گیجٹ نہیں دیا، میرا بڑا بیٹا 13 سال اور چھوٹا 11 سال کا ہے، لیکن میں نے کسی کو بھی ابھی تک ذاتی فون یا ٹیب نہیں دیا، ہمارے گھر کا اصول ہے کہ 15 سال کی عمر سے پہلے کوئی اپنا گیجٹ نہیں رکھے گا۔

اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے بچوں کو صرف محدود وقت کے لیے یوٹیوب دیکھنے کی اجازت ہے، لیکن وہ بھی کسی ذاتی ڈیوائس پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر والدین کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے بچے آن لائن کیا کر رہے ہیں، آج کل کے الگورتھمز کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی نامناسب مواد سامنے آ سکتا ہے۔

خواتین کو اتنا خود مختار بنائیں کہ مردوں پر انحصار نہ کریں: احسن خان

پاکستانی اداکار و میزبان احسان خان نے زور دیا ہے کہ خواتین مردوں پر انحصار کرنے کے بجائے کی خود مختاری بنیں۔

احسن خان نے ڈیجیٹل دور کے خطرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بچے نا صرف گمراہ ہو رہے ہیں بلکہ بعض اوقات قتل تک ہو جاتے ہیں اور والدین کو خبر تک نہیں ہوتی کہ کون آیا اور کیا ہوا یہ افسوسناک ہے۔

 میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا، لیکن ہمیں والدین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

احسن خان ان دنوں جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ڈائن میں زوار شاہ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جسے مداحوں کی بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، ماضی میں وہ اداری، داستان، پانی جیسا پیار، مرے قاتل مرے دلدار، فراڈ، میرے ہمنشین جیسے ڈراموں سے بھی ناظرین کے دل جیت چکے ہیں۔