
جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟
جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں۔
ویان ملڈر نے کہا کہ برائن لارا نے مجھے کہا کہ اگر پھر کبھی موقع ملے تو مجھ سے زیادہ رنز کرنا۔
جنوبی افریقہ کے کپتان کے مطابق یہ برائن لارا کی دلچسپ رائے ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میں نے جو کیا وہ درست کیا۔ میں گیم کی عزت کرتا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے اہم ہے۔
واضح رہے کہ ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف 367 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی اور اسی اسکور پر میچ کے دوسرے ہی دن ٹیم کی اننگز ڈیکلئیر کر دی تھی۔
ویان ملڈر برائن لارا کے 400 رنز کے ورلڈ ریکارڈ سے صرف 33 رنز دور تھے، جبکہ میچ ختم ہونے میں مزید 3 روز باقی تھے۔