
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے بچے پہلے پاکستان نہیں آئے، اب خیال کیوں آیا؟
طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیاست کی اجازت ہے، انتشار پھیلانے کی نہیں، کوئی انتشار پھیلانے آئے گا تو 26 نومبر سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جیل مینول اور عدالتی حکم کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں سے بات ہوتی ہے۔