
کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے گرکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی جبکہ شوہر کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ اور اس کی عمر 40 سال تھی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی جگہ کے مشاہدے سے لگتا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔