
لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے بعد کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے ریسکیو اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ریسکیو اہلکار ناظم حسین کی لاش کو ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ جبکہ 3 اہلکاروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار دب گئے تھے۔