
پاکستان اور یورپی یونین میں 20 ملین یورو گرانٹ کا معاہدہ ہوگیا۔
ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔
یہ گرانٹ گورننس بہتری اور کاروباری ماحول ساز گار بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔
ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔
ترجمان نے کہا مسلسل تعاون اور شراکت داری پر یورپی یونین کے مشکور ہیں۔
یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کو ایک مضبوط، جامع اور مسابقتی معیشت بنانے میں مدد دے گا۔ ہم خواتین کی زیر قیادت کاروبار اور نجی و سرکاری شراکت داریوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔