
سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے کیس میں عدالت نے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی وزیراعظم کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی، شہباز شریف نے لیگل نوٹس کو دعوے کے ساتھ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی تھی۔

10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح
وکیل نے جب شہباز شریف سے یہ پوچھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوا تھا؟ تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ پاناما کیس ان کے خلاف نہیں تھا اس لیے فیصلے کا علم نہیں۔
وزیراعظم پر جرح کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین نے اعتراض کیا تھا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس نہیں بھجوایا، لیگل نوٹس بھجوائے بغیر دعویٰ قابل سماعت نہیں۔
خیال رہے کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس پر 10 ارب کی پیشکش کے الزام پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔