
لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں کمسن کار ڈرائیور کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ایک کمسن ڈرائیور چلا رہا تھا، جس نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری۔
پولیس کے مطابق کمسن کار ڈرائیور کی شناخت 13 سالہ حاشر کے نام سے ہوئی ہے، جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی شہریوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔