(1)(1)(1)(1)_updates.jpeg)
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی شہری اور دونوں ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان سے 2 پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔