
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں شائقین کو متوجہ کرنے کےلیے بڑا قدم اٹھالیا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان سے سیریز کےلیے میچ ٹکٹس کی پروموشن جاری کردی، میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو شیڈول ہیں۔

پاکستان، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز تبدیل نہ کرنے کا امکان
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کو ٹی 20میں تبدیل نہ کرنے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ شائقین ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2 ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت بھی آدھی کردی گئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں ایک روزہ میچز شیڈول ہیں، پی سی بی نے ان مقابلوں کو ٹی20 میں بدلنے کی تجویز دے رکھی ہے، جس پر تاحال کرکٹ ویسٹ انڈیز نے جواب نہیں دیا ہے۔
