’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف، پاکستان میں صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

’اپنا-میٹر،-اپنی-ریڈنگ‘-ایپ-متعارف،-پاکستان-میں-صارفین-کو-کیا-فائدہ-ہوگا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے پاور اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

وزارتِ پاورڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو مقررہ تاریخ پر میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔

اس ایپ کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں، ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔

عوامی ردعمل کا خوف، میٹر ریڈرز کا ریڈنگ کے لیے جانے سے انکار

کراچیملک بھر میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شدید…

صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کر دیں تو اس کے بعد میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔

صارفین اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے، یہ نظام اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں جیسا کہ200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین کا بل تقریباً 2 ہزار 330 روپے ہوتا ہے اور صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل8 ہزار 104روپے تک جا پہنچتا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپ لوڈ کریں تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی۔

ایپ کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے سبسڈی سے مستفید ہوتے رہیں، صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ “اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں شفافیت پیدا کریں گے۔