
مختصر وقت میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے والے معروف اداکار خوشحال خان نے بتادیا کہ انہیں شادی کے لیے کس کی ہاں کا انتظار ہے۔
حال ہی میں اداکار نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔
دورانِ انٹرویو خوشحال خان نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا اور میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ دل پھینک ہیں؟ میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا، ’نہیں، کوئی سین ہی نہیں ہے۔ جب امی کا حکم ہوگا تب ہی ہوگا۔ ایسا کوئی چکر ہی نہیں ہے۔‘
اداکار کے مطابق ان کی شادی کا منصوبہ سو فیصد ان کی والدہ کی خواہشات پر منحصر ہیں۔