
سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دیا جائے۔ ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ امن کی اپیلوں کو نظر انداز کیا گیا، پاکستان کے نائب وزیراعظم خطے میں امن کے لیے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یو این چارٹر کے مطابق اصولی موقف اپنایا ہے۔