جو مسئلہ کشمیر حل کرانے کی بات کریگا اس کو سر پر بٹھائیں گے: طلال چوہدری

جو-مسئلہ-کشمیر-حل-کرانے-کی-بات-کریگا-اس-کو-سر-پر-بٹھائیں-گے:-طلال-چوہدری

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

 فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے بھی ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کی جو بات کرے گا ہم اس کو سر پر بٹھائیں گے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو میزائلوں کا نشانہ بن رہے ہوتے۔