کراچی: ملیر میں آج ایک اور زلزلہ، شدت 3 ریکارڈ

کراچی:-ملیر-میں-آج-ایک-اور-زلزلہ،-شدت-3-ریکارڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ان دنوں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں ہے، کراچی کے علاقے ملیر کے قریب آج پھر زلزلہ آیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ رات 10بج کر 9 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں ملیر کے قریب ایک اور زلزلے کا جھٹکا

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا مرکز کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 7 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 50 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے لانڈھی فالٹ لائین متحرک ہونے کے باعث آ رہے ہیں۔