مانسہرہ: ہزارہ ایکسپریس وے پر مسافر وین الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

مانسہرہ:-ہزارہ-ایکسپریس-وے-پر-مسافر-وین-الٹ-گئی،-3-افراد-جاں-بحق

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ہزارہ ایکسپریس وے پر چنار کوٹ کے قریب مسافر وین الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں بچے اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو بٹگرام اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔