
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی شدت 2.8 اور گہرائی 4 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے شام 5 بج کر 28 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا مرکز کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔