
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 7 میں واقع فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر اداکارہ کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد موت کی حقیقی وجہ سامنے آئے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، کزنز اور پڑوسیوں سے بیان لیے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ عائشہ خان رات گئے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔