وزیراعلیٰ سندھ کا سفارتی مشن سے آج وطن واپسی پر بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ-سندھ-کا-سفارتی-مشن-سے-آج-وطن-واپسی-پر-بلاول-بھٹو-کا-شاندار-استقبال-کرنے-کا-اعلان

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سفارتی مشن سے آج وطن واپسی پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے انٹرنیشنل میڈیا پر پاکستان کا مؤثر انداز میں مؤقف پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سفارت کاری کی وجہ سے دنیا کا نقطۂ نظر بدل گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بھی اچھے نتائج آرہے ہیں۔