وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت

وزیراعظم-کی-پی-این-ایس-سی-کے-بیڑے-میں-اضافے-کیلئے-لیز-پر-بحری-جہاز-لینے-کی-ہدایت

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں پی این ایس سی کی کارکردگی پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی این ایس سی کے پاس مختلف نوعیت کے دس بحری جہاز ہیں، یہ دس بحری جہاز 724،643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس دوران شہباز شریف نے کہا کہ سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے، دو ہفتے کے اندر اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے۔

وزیراعظم نے پلان میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل کرنے کی ہدایت کی۔