پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، آرمی چیف

پاکستان-دہشت-گردی-کیخلاف-عالمی-جنگ-میں-صفِ-اول-پر-رہا-ہے،-آرمی-چیف

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ امریکا میں واشنگٹن میں ممتاز اسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سے گفتگو کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک امور کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے اصولی مؤقف کو علاقائی اور عالمی معاملات پر اجاگر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی غیر معمولی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور مختلف شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کو اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات، ایران اسرائیل جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ایک گھنٹے کی شیڈول ملاقات دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔

انہوں نے آئی ٹی، زراعت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کو اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی، اس موقع پر شرکاء نے آرمی چیف کے خیالات کی کھلے دل سے پیشکش اور وضاحت کو سراہا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بعض علاقائی عناصر دہشت گردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک محفوظ دنیا کے لیے بے پناہ انسانی اور معاشی قربانیاں دی ہیں، پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پر مبنی سیکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔