کراچی: ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق

کراچی:-ریت-سے-بھرا-ڈمپر-گاڑی-پر-الٹنے-سے-خاتون-اور-بچی-جاں-بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈمپر گاڑی پر الٹنے کا حادثہ رات 3 بجے ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا تھا۔

فلاحی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈمپروں کی ریس کے دوران ایک ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا۔