Customise Consent Preferences

We use cookies to help you navigate efficiently and perform certain functions. You will find detailed information about all cookies under each consent category below.

The cookies that are categorised as "Necessary" are stored on your browser as they are essential for enabling the basic functionalities of the site. ... 

Always Active

Necessary cookies are required to enable the basic features of this site, such as providing secure log-in or adjusting your consent preferences. These cookies do not store any personally identifiable data.

No cookies to display.

Functional cookies help perform certain functionalities like sharing the content of the website on social media platforms, collecting feedback, and other third-party features.

No cookies to display.

Analytical cookies are used to understand how visitors interact with the website. These cookies help provide information on metrics such as the number of visitors, bounce rate, traffic source, etc.

No cookies to display.

Performance cookies are used to understand and analyse the key performance indexes of the website which helps in delivering a better user experience for the visitors.

No cookies to display.

Advertisement cookies are used to provide visitors with customised advertisements based on the pages you visited previously and to analyse the effectiveness of the ad campaigns.

No cookies to display.

اِتوار 13 جويلية 2025 - 17 محرم 1447 نماز کے اوقات

ادیتی شرما کے شوہر کا اداکارہ پر دھوکا دہی کا الزام

ادیتی-شرما-کے-شوہر-کا-اداکارہ-پر-دھوکا-دہی-کا-الزام

ادیتی شرما کے شوہر کا اداکارہ پر دھوکا دہی کا الزام

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما پر شوہر ابھینیت کوشک نے شادی کے چند ماہ بعد ہی دھوکا دینے کا الزام لگادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ ادیتی شرما کے شوہر ابھینیت کوشک نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے مجھ سے 2024ء میں خفیہ شادی کی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی اس نے ساتھی اداکار سمارتھ گپتا سے مراسم قائم کیے اور اب وہ مجھ سے طلاق کےلیے 25 لاکھ مانگ رہی ہے۔

اداکارہ ٹی وی پروگرام رب سے ہے دعا سمیت کئی شوز میں پرفارمنس دے چکی ہیں، ان کے شوہر نے اُن سے خفیہ شادی کا رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھینیت کوشک نے بتایا کہ میری ادیتی شرما سے 2020ء کے لاک ڈاؤن کے ایک ایکٹنگ کلاس میں بات چیت ہوئی، پھر ہم نے 2024ء تک ڈیٹنگ کی۔

شادی خفیہ رکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کے شوہر نے کہا کہ وہ مجھ سے بار بار شادی کا کہہ رہی تھی لیکن میں ذہنی طور پر تیار نہیں تھا لیکن پھر اس کی محبت میں مان گیا لیکن اُس نے شرط رکھی کہ اس متعلق کسی کو پتہ نہیں چلنا چاہیے کیونکہ انڈسٹری میں شادی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

ابھینیت کوشک نے مزید کہا کہ شادی کے بعد ادیتی شرما کی شوٹنگ شروع ہوگئی ابتدائی طور پر سب ٹھیک چل رہا تھا، جو پروگرام وہ ریکارڈ کروا رہی تھی اس میں سمارتھ گپتا نے انٹری ماری تو معاملات بدل گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادیتی نے مجھے بتایا کہ سمارتھ مجھے بی بی ڈول کہتا ہے اور ساتھ برا رویہ رکھتا ہے اس کے باوجود مجھے مجبوری میں اس سے بات کرنی پڑتی ہے۔

ابھینیت کوشک نے کہا کہ ایک رات ادیتی نے ڈنر پر جانے کا کہا، میں نے اس کی گاڑی کا پیچھا کیا تو وہ ایک سوسائٹی کی بیسمنٹ تھی، میں نے وہاں صبح تک اُس کا انتظار کیا تو میں نے دونوں کو اکٹھے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میں نے ادیتی سے بات کی اور اُس سے پوچھا کیا وہ سمارتھ کو پسند کرتی ہے تو وہ صرف مسکرادی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بھی میں نے اپنی شادی کو موقع دینا چاہا لیکن ادیتی نے کیریئر کو مدنظر رکھا ، جس کے بعد وہ اور میں الگ ہوگئے ہیں۔