
پاکستان کے سلمان علی آغا کو سہ فریقی سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔
کراچی میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

سلمان علی اور محمد رضوان نے تاریخ رقم کردی
پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے نئی تاریخ رقم کردی ۔
نیوزی لینڈ کے ویل اورور فائنل میچ جبکہ سلمان علی آغا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اس موقع پر پاکستانی آل راؤنڈر نے کہا کہ ہم نے 30 سے 40 رنز کم بنائے، ااگر ہمارا اسکور 280 سے زیادہ ہوتا تو نتیجہ مختلف ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی بیٹنگ کی، ہم جیتنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، اب ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے۔

پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ نے اچھی بولنگ کی، عاقب جاوید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ اچھی بولنگ کی۔
سلمان علی آغا نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی پچز غیر یقینی ہوتی ہیں، ایک بیٹنگ کیلئے سازگار تو دوسری پر دہرا پیس ہوتا ہے، مجھے بیٹنگ کرنا پسند ہے، یہ پچ بیٹنگ کیلئے چیلنجنگ تھی، میرے اور رضوان کے آؤٹ ہونے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا۔
اس دوان محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی بولنگ زبردست رہی، میں اور سلمان آغا لمبی پارٹنرشپ لگانا چاہتے تھے لیکن ممکن نہ ہوسکا۔