گلگت: اساتذہ کا وزیرتعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 24 ویں روز بھی جاری

—فائل فوٹو گلگت میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا وزیرِ تعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 24 ویں روز بھی جاری ہے، تنخواہ میں اضافے کے لیے اساتذہ کے دھرنے میں لیڈی ٹیچرز بھی شریک ہیں۔ ممبر ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا تک دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب وزیرِ تعلیم نے […]
فضیلہ قاضی کا کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے مفید مشورہ

—فائل فوٹو سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی اور ان کے شوہر قیصر خان نظامانی نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں نوجوان جوڑوں کےلیے ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے سے متعلق قیمتی مشورے دیے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ محبت کا مطلب ہے ایک دوسرے کو جگہ دینا، ہم جڑواں نہیں ہیں کہ ہر کام […]
اداکارہ بننے پر رشتہ داروں کا قطع تعلق معمولی بات ہے: نوشین شاہ

—فائل فوٹو نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ بننے پر رشتہ داروں کا قطع تعلق معمولی بات ہے۔ اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بعض اوقات اپنے قریبی […]
ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احاطہ عدالت سے گرفتار

— فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا۔ جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ چوہدری […]
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ، اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوورسیز پاکستانیوں نے پُرتپاک خوش آمدید کہا اور ملاقات میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے […]
فیفا کلب ورلڈکپ 2025ء کیلئے پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خصوصی توجہ کا مرکز

فوٹو بشکریہ فیس بک فیفا کلب ورلڈکپ 2025ء کا آغاز اس ہفتے کے اختتام پر امریکا میں ہو رہا ہے۔ دنیا بھر سے لوگوں کی نظریں صرف اس ایونٹ کا حصّہ بننے والی فٹبال ٹیموں پر ہی نہیں بلکہ ایونٹ میں استعمال ہونے والی آفیشل فٹبال پر بھی ہیں جسے پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ […]
ندا یاسر بغیر میک اپ منظر عام پر، مداحوں کا ملا جلا ردعمل

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا ندا یاسر بغیر میک اپ کے منظر عام پر آگئیں، سوشل میڈیا پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر جنہیں ان کے مقبول مارننگ شو کے باعث خاصی شہرت حاصل ہے، حال ہی میں کراچی کے ایک مقامی کپڑے کے بازار […]
ارشد ندیم فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل

— فائل فوٹو پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کو فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ شائع ہونے والی فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست برِاعظم میں کھیلوں اور تفریح کے میدان میں ابھرتے ہوئے ستاروں […]
بابر اعظم کا بی بی ایل فرنچائز سڈنی سکسرز سے کتنے کروڑ کا معاہدہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی

—فائل فوٹو سابق کپتان بابر اعظم کے بیگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیل سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کےلیے سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے […]
کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

— فائل فوٹو کراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری […]