ہنگو: تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو ہنگو کے علاقے توغسرائے میں تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہنگو پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔ ہنگو: فائرنگ سے سوشل ورکر مولانا فدا الرحمٰن جاں بحق خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں […]
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میڈیا یہ کیوں نہیں بتاتا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تنخواہ نہیں لیتیں۔ لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہیں بڑھنے پر تنقید کرنے والے پہلے یہ دیکھیں کہ تنخواہ میں اضافہ کتنے سال بعد ہوا […]
پنجاب اسمبلی: پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع کرادی

فائل فوٹو۔ پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے، حکومتی وعدوں پر عمل کرتے ہوئے سابقہ ایڈہاک […]
حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ بجٹ پرانے بجٹس سے مختلف نہیں ہے، حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی۔ جیو نیوز کی خصوصی نشریات کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تیل سمیت عالمی قیمتیں کم تھیں اور فوج بھی حکومت کے ساتھ تھی، پھر بھی کوئی بڑا فیصلہ […]
برسلز روانگی سے قبل بلاول بھٹو کا نواز شریف کیلئے پھولوں کا تحفہ

—فائل فوٹو برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے برسلز روانگی سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے لیے پھولوں کا تحفہ بھیجا ہے۔ یہ بھی پڑھیے نواز شریف اور بلاول کی ملاقات، آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق بلاول بھٹو زرداری […]
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اہم شراکت دار ہے: سربراہ سینٹکام جنرل کوریلا

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں امریکی سینٹکام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا—فائل فوٹو امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں امریکی سینٹکام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دیے گئے بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیا ہے۔ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا […]
خیبر پختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا کے بجٹ برائے سال 26-2025 کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق بجٹ میں جاری اخراجات کیلئے 13 سو 52 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، تنخواہوں کیلئے 680 ارب اور پینشن کیلئے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کے پی […]
بتائیں بجٹ میں کسان کیلئے کیا رکھا گیا ہے؟ شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے استفسار کیا کہ بتایا جائے بجٹ میں کسانوں کےلیے کیا رکھا گیا ہے؟ صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایک ایک کرکے زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جارہا ہے، ہماری تمام زرعی برآمدات […]
چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کی تنخواہ ساڑھے 21 لاکھ کیوں کی؟ وزیر خزانہ نے جواب دیدیا

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کی وجہ بتادی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ اضافے کے بعد ساڑھے 21 لاکھ روپے کرنے کے سوال پر جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر […]
فوجی فرٹیلائزرز سمیت 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ کیوں دیا گیا؟چیئرمین ایف بی آر کا جواب

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے کے سوال پر جواب دیدیا۔ راشد لنگڑیال سے فوجی فرٹیلائزرز، شفا اسپتال اور بار کونسلز سمیت 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے سے متعلق سوال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غیر منافع بخش اداروں […]