
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی ایشیاء کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے
- بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، جسپریت بمرا بیڈ ریسٹ پر چلے گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت جسپریت بمرا کا ایشیاء کپ میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ جسپریت بمرا ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پر فوکس کریں گے۔
جسپریت بمرا نے انگلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کی، انہوں نے پہلے، تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔