بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر نازمین سلدے کا چلتی کار پر ڈانس وائرل، پولیس کا ایکشن

بھارتی-سوشل-میڈیا-انفلوئنسر-نازمین-سلدے-کا-چلتی-کار-پر-ڈانس-وائرل،-پولیس-کا-ایکشن

—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

24 سالہ بھارتی کانٹینٹ کریئٹر نازمین سلدے کو ممبئی کے قریبی علاقے نوی ممبئی میں ایک چلتی ہوئی کار پر ڈانس کرتے ہوئے خود کو فلمانے کے بعد پولیس کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈانس کی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے پر کانٹینٹ کریئٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

نازمین سلدےکے یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 8 لاکھ 50 ہزار فالوورز ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ میرے خلاف شکایت درج ہونے کے بعد 23 جولائی کو مجھے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

انہوں نے اپنے اور اپنی ٹیم کے خلاف ہونے والی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب 7 پولیس اہلکار ہمارے گھر آئے اور ہمیں پولیس اسٹیشن لے گئے، ہم نے 5 گھنٹے پولیس اسٹیشن میں گزارے، انہوں نے ایف آئی آر درج کی، 8 دفعات لگائیں، ایک کیس اور نہ جانے کیا کچھ کیا۔

بھارت: خاتون افسر کی 16 فٹ لمبے کوبرا کو پکڑنے کی ویڈیو وائرل

ڈاکٹر روشنی نے ایک چھڑی کی مدد سے 18 فٹ طویل کوبرا کو نہایت مہارت اور دلیری کے ساتھ چند لمحوں میں قابو کر لیا،

کانٹینٹ کریئٹر نے بتایا ہے کہ پولیس کی کارروائی سے حیران ہوں، بہت خوفزدہ، تنہا اور صدمے میں ہوں، معلوم نہیں آگے کیا ہونے والا ہے؟ بس یہ اس لیے شیئر کیا تاکہ دل تھوڑا ہلکا ہو، ایسا کچھ پہلے کبھی نہیں ہوا، کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ آگے کیا کرنا ہے، کیا ہو گا؟

ویڈیو کو 8.8 ملین سے زیادہ ویوز ملے ہیں اس میں نازمین سلدے کو انڈونیشیا کے ایک 11 سالہ لڑکے کی وائرل ویڈیو کو دوبارہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ایک ریس کے دوران چلتی ہوئی کشتی پر ڈانس کر رہا تھا۔

نازمین سلدے نے اپنی ویڈیو میں وائرل بچے کی طرح دھوپ کا چشمہ پہنے اور نوی ممبئی کے علاقے کھرگھر میں ایک آہستہ چلتی ہوئی کار پر ڈانس کیا، جب گاڑی سڑک کے کنارے آہستہ آہستہ چل رہی تھی تو بہت سے لوگ اس کے پاس سے گزرے اور حیرت سے اس حرکت کو دیکھتے رہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں نازمین نے لکھا کہ اسی لڑکے کے ساتھ 69ویں بار دل ٹوٹنے کے راستے پر۔

ویڈیو نے آن لائن شدید غصے کو جنم دیا اور بہت سے صارفین نے روڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر نازمین سلدے کے خلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انسٹاگرام صارفین نے ویڈیو کے کمنٹس میں ممبئی پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔