فواد کے ساتھ فلم عبیر گلال پر پابندی، وانی کپور کی پہلی مرتبہ لب کشائی

فواد-کے-ساتھ-فلم-عبیر-گلال-پر-پابندی،-وانی-کپور-کی-پہلی-مرتبہ-لب-کشائی

---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم عبیر گلال پر پابندی کے بعد اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں اداکارہ وانی کپور اور پاکستانی اسٹار فواد خان کی فلم عبیر گلال پر بھی پابندی لگائی گئی۔

اب وانی کپور نے اس پابندی پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

فواد خان کی فلم ‘عبیر گلال’ کی بھارت میں ریلیز کھٹائی میں پڑگئی

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابیر گلال بھارت میں ریلیز نہیں ہوگی، یہ فیصلہ پہلگام واقعے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

وانی کپور نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم عبیر گلال کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہرگز نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم محبت کے پیغام کے ساتھ بنائی گئی تھی اور جب ہم نے شوٹنگ کی، اُس وقت حالات نارمل تھے، فلمسازوں نے تمام قانونی اجازت نامے حاصل کیے تھے۔

کیا فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ پاکستان میں بھی ریلیز نہیں ہوگی؟

فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ بھارت کے بعد پاکستان میں بھی پابندی کا شکار ہوگئی، فلم کی ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کردی گئی۔

وانی نے مزید کہا، ’پہلگام حملے کے بعد جو حالات تھے اس میں، میں نے اور ہماری پوری ٹیم نے حکومت کے فیصلے کو تسلیم کیا اور قوم کے جذبات کو مقدم رکھا تاکہ کسی بھی قسم کے تنازع سے بچا جاسکے۔‘

واضح رہے کہ فلم عبیر گلال میں فواد خان اور وانی کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، مگر اس پر اس وقت پابندی لگا دی گئی تھی جب پاک بھارت کشیدگی میں شدت آگئی۔