کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے: محسن نقوی

کرکٹ-کی-بہتری-کے-لیے-ہمیں-ٹھوس-اور-مؤثر-فیصلے-کرنا-ہوں-گے:-محسن-نقوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے

ڈھاکا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حادثے پر ہماری ہمدردیاں بنگلا دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھی ہیں، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کھیل کے فروغ میں اہم کردار ہے، تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ACC کا سالانہ اجلاس آج محسن نقوی کی زیر صدارت ہوگا

ذرائع کے مطابق اجلاس کا کورم مکمل کر لیا گیا۔ صدر محسن نقوی کی کوششوں سے اجلاس میں 25 میں سے 24 اراکین کا کورم ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ ہیں، ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہمیں اپنے تجربات کے تبادلے کا موقع میسر آتا ہے۔