
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں۔
اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔ جناح ہاؤس، سرکاری و نجی املاک کو جلایا گیا، 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سرور روڈ پر ہنگامے میں سرکاری گاڑیوں کو جلایا گیا، 14 ملزمان میں سے 6 کو بری کیا گیا، 8 کو سزا ہوئی، 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت کے کہنے پر کارکن کور کمانڈر ہاؤس پہنچے۔

9 مئی، شاہ محمود سمیت 6 بری، 44 پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا
لاہور، سرگودھا لاہور اور سرگودھا کی انسدادِ دہشت…
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے ویڈیوز ثبوت ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سزائیں پہلے ہونے چاہئیں تھیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور میں 14 مقامات پر املاک کو آگ لگائی گئی، 9 مئی کے ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزا ہوئی، تمام لوگ پی ٹی آئی رہنماؤں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھے۔