پنجاب میں ڈسپلن، کلاس رومز، معیارِ تعلیم کی بنیاد پر اسکول آف منتھ ایوارڈ دینے کا فیصلہ

پنجاب-میں-ڈسپلن،-کلاس-رومز،-معیارِ-تعلیم-کی-بنیاد-پر-اسکول-آف-منتھ-ایوارڈ-دینے-کا-فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیارِ تعلیم کی بنیاد پر اسکول آف منتھ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس میں بہترین کارکردگی پر ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آن ویل مونٹیسری اسکول پراجیکٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں وین یا بس سروس متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول بس سروس کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔