کراچی میں بلا تفریق پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی-میں-بلا-تفریق-پانی-کی-فراہمی-اولین-ترجیحات-میں-شامل-ہے:-میئر-کراچی-مرتضیٰ-وہاب

مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں لیاری کے یو سی چیئرمین اور واٹر کارپوریشن افسران نے شرکت کی، لیاری کے یو سی چیئرمینز نے میئر کراچی کو پانی اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شہر میں بلا تفریق پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہر سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور غیر قانونی کنکشنز کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے، حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال ڈالی جا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے جس سے شہر کے پانی کے مسائل حل ہوں گے۔