
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت سے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
اسلام آباد میں اڑان سمر اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کو فروغ دے کر پائیدار ترقی کی جا سکتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے اسی سے ترقی کی منازل طے ہوتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کا جب بھی دور آیا ملک میں ترقی ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی۔