
’جیو فلمز‘ کے بینر تلے بنائی گئی ہارر فلم ’دیمک‘ اور خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ نے عالمی سطح پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے۔
چین کے شہر یانگ ژو میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025ء میں پاکستانی فلموں نے میلا لوٹ لیا۔
حال ہی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی بلیک ہارر فلم ’دیمک‘ نے بیسٹ ایڈیٹنگ جبکہ گزشتہ برس جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

جیو فلم ’دیمک‘ کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شمولیت
پاکستانی سنیما کی مشہور و معروف ہارر فلم ’دیمک‘ کو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے، فلم کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025ء میں باضابطہ طور پر مدعو کر لیا گیا۔
فیسٹیول 3 تا 7 جولائی 2025ء یونگچوان، چونگچنگ، چین میں منعقد ہوا۔
فیسٹیول کے دوران فلم ’دیمک‘ کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ جبکہ فلم ’نایاب — نام یاد رکھنا‘ کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری کا ایوارڈ وصول کیا۔
فلم فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت چین کی میزبانی میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد خطے کی 10 رکن ریاستوں اور 2 مبصر ممالک کے درمیان ثقافتی اشتراک اور فلمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔