خیبر پختونخوا: رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں 860 افراد شہید و زخمی ہوئے

خیبر-پختونخوا:-رواں-سال-دہشتگردی-کے-واقعات-میں-860-افراد-شہید-و-زخمی-ہوئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا (کے پی) میں دہشت گردی کے شہداء کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 860 افراد شہید و زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے 13 اضلاع میں 63 پولیس اہلکار شہید، 84 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 101 عام شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 292 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

  • خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟

رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں رواں سال ایف سی کے 46 اہلکار شہید، 82 زخمی ہوئے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں سب سے زیادہ 181، شمالی وزیرستان میں 155 عام شہری شہید و زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنوں میں 21، ڈی آئی خان میں 11، کوہاٹ میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور میں 6 اور جنوبی وزیرستان میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے، دہشت گردی کے واقعات میں 11 خاصہ دار بھی شہید، 18 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں میں 22 شہری، جنوبی وزیرستان میں 15 شہید، 39 زخمی ہوئے، شمالی وزیرستان میں 11 شہری شہید اور 80 زخمی ہوئے۔