
بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جارہا ہے، وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟
یہ بھی پڑھیے
- عمران KP کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے‘ بیرسٹرسیف
- بیرسٹر سیف کی خیبر پختونخوا کے بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ
بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت صحت اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی بجٹ، کوہستان اسکینڈل اور دیگر امور پر بات ہوئی۔