پشاور: کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے

پشاور:-کانگو-وائرس-کے-دو-مزید-کیسز-سامنے-آ-گئے

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سے کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ روز کانگو وائرس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا تعلق کرک اور شمالی وزیرستان سے تھا۔

سندھ: رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی

سندھ میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیرِ علاج ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 2 مریض داخل ہوئے تھے۔ مریضوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔