
پاکستان کی سینئر اور باوقار اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
شائستہ جبین کئی دہائیوں سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی سنجیدہ اور بااثر اداکاری سے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور شادی نہ کرنے کے فیصلے پر کھل کر بات کی۔
شائستہ جبین نے انکشاف کیا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کی آفرز ضرور ملیں، لیکن انہوں نے کبھی قبول نہیں کیں۔

غنیٰ علی نے کم عمری میں جلد شادی کو کیوں ترجیح دی؟
غنیٰ علی نے بتایا کہ میرے شوہر مجھے ہمیشہ سمجھاتے ہیں کہ اگر عورت خود کو محدود رکھے، حدود کا خیال رکھے تو لوگ بھی اس کی عزت کرتے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ میں رومانوی سین نہیں کر سکتی، کسی ایسے مرد کے ساتھ رومانس کیسے کر سکتی ہوں جس سے کوئی جذباتی تعلق ہی نہ ہو؟ فلمی رومانس تو ویسے بھی بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتا ہے، میں ایسا کام نہیں کر سکتی۔
شائستہ جبین آج بھی غیر شادی شدہ ہیں، اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا یقین ہمیشہ یہی تھا کہ میں والدین کی پسند سے شادی کروں گی لیکن میرے والد بہت کم عمری میں انتقال کر گئے اور پھر میں گھر والوں کی ذمہ داریوں میں لگ گئی، وقت گزرتا گیا اور یہ فیصلہ پیچھے رہ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جب میں شادی شدہ جوڑوں کو مسلسل جھگڑتے دیکھتی ہوں تو اکثر دل میں خوشی ہوتی ہے کہ اچھا ہوا اکیلی ہوں۔