کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی:-ڈیفنس-میں-نوجوان-پر-تشدد-کرنے-والے-ملزمان-کی-ضمانت-منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی۔

مقدمے میں گرفتار سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

  • کراچی: نوجوان تشدد کیس، متاثرہ نوجوان نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا
  • کراچی: ڈیفنس میں تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا

دوران سماعت سرکاری وکیل  نے کہا کہ ہمیں بھی ملزمان کی درخواست ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔