
بلوچستان کے ضلع پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے
صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق پشین اور گردونواح میں صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔