آلائشیں اٹھانے کیلئے 25 ٹاؤنز اور 7 اضلاع میں 2 کلکشن پوائنٹس بنائے ہیں: میئر کراچی

آلائشیں-اٹھانے-کیلئے-25-ٹاؤنز-اور-7-اضلاع-میں-2-کلکشن-پوائنٹس-بنائے-ہیں:-میئر-کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، شہر میں صفائی کی صورتِ حال قابو میں ہے، جہانگیر روڈ پر صفائی کی صورتٍ حال ناقابلِ قبول تھی۔

میئر مرتضیٰ وہاب ان خیالات کا اظہار فریئر ہال میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں چینی کمپنی اور ٹھیکیدار کو شوکاز جاری کیا، طارق روڈ پر کچھ مسائل تھے وہ حل کیے اور کام چل رہا ہے۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر سے آلائشوں کو اٹھانے کا نظام سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے بنایا ہے، 25 ٹاؤنز اور 7 اضلاع میں 2 کلکشن پوائنٹس بنائے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو کلکشن پوائنٹس سے لینڈ فل سائٹ منتقل کیا جاتا ہے۔