آغا علی کی خوشی سے طلاق لینے کے بیان پر وضاحت

آغا-علی-کی-خوشی-سے-طلاق-لینے-کے-بیان-پر-وضاحت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے ’ہیپیلی ڈیوورس‘ سے متعلق ماضی کے بیان پر وضاحت دے دی۔

چند ماہ قبل ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے آغا علی کا تعارف ہیپیلی ڈیوورس مین کہہ کر کروایا تھا اور اس کے ساتھ ہی آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق بھی کی، جس کے بعد اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ طلاق کو خوشیوں سے منسلک کر رہے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں اداکار نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ہیپیلی ڈیوورس‘ کے الفاظ میں نے استعمال نہیں کیے تھے میزبان کے اپنے الفاظ تھے۔ اس وقت مجھے بھی عجیب لگا تھا لیکن اگر وہ ایسا نہ کرتے تو اس وقت دیکھنے والوں کو طلاق کی تصدیق کرنا مشکل ہوجاتا کیونکہ اس وقت طلاق کو ہوئے تقریباً 1 سال ہوگیا تھا۔

آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کر دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کر دی۔

آغا علی نے کہا کہ میں طلاق کو خوشی سے منسلک نہیں کر رہا لیکن یہی سچ ہے، جب دو لوگ ایک ساتھ خوش نہیں رہ سکتے تب ہی طلاق ہوتی ہے تاکہ دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں خوش رہ سکیں۔ آپ نے کبھی نہیں دیکھا یا سنا ہوگا کہ کسی نے اس لیے طلاق لی کہ وہ اپنی زندگی میں خوش تھا۔

یاد رہے کہ آغا علی نے 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ساتھی اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ شادی کی تھی پھر 2022ء میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں جنہیں پہلے تو آغا علی نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم بعدازاں انہوں نے 2024ء میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران طلاق کی تصدیق کی۔