
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلائٹ اسٹاف کی جانب سے خفیہ طور پر اداکارہ شردھا کپور اور انکے دوست راہول مودی کی ویڈیو بنانے پر سخت غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ کریو ممبرز کو اس حوالے سے زیادہ بہتر طور پر معلوم ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور انکے بوائے فرینڈ اور مصنف راہول مودی طیارے میں اکٹھے سفر کر رہے تھے، دونوں ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران ایک کریو ممبر نے خفیہ طور پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
- تین فلمیں سائن کرنے کا اعلان، شردھا کپور کو ٹرولنگ کا سامنا
- شردھا کپور نے نوجوان کے ویڈیو تبصرے پر قہقہے لگادیے
- شردھا کپور سے متعلق ایک خبر نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی
اس ویڈیو کلپ میں شردھا کپور اور راہول آپس میں بات کر رہے ہیں اس دوران شردھا اپنا فون راہول کو دکھاتی ہیں۔ کریو ممبر پہلے مسکریا ہے اور پھر اپنا کیمرہ ان دونوں کی جانب کردیا۔ ویڈیو کے اختتام پر کیمرہ شردھا پر زوم کیا گیا۔
انڈیا فورمز کی جانب سے اسکے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیے گئے اس ویڈیو پر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے لکھا: عملے کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا ایسی ریکارڈنگ کے لیے رضا مندی لینا ضروری ہے۔ عملے کے ارکان سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ایسا کریں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی کریو کی اس حرکت پر تنقید کی ہے۔