بانی پی ٹی آئی سے کل بیرسٹر گوہر سمیت چھ وکلاء اور اہل خانہ ملاقات کرینگے

بانی-پی-ٹی-آئی-سے-کل-بیرسٹر-گوہر-سمیت-چھ-وکلاء-اور-اہل-خانہ-ملاقات-کرینگے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے دن پر پی ٹی آئی نے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالا جیل راولپنڈی کے حکام کو بھیج دی۔ 

فہرست میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں، جبکہ بیرسٹرسلمان صفدر، نعیم پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی اور ظہیر عباس کےنام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ 

وکلا رہنما کل بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچیں گے۔  بانی پی ٹی آئی سے کل فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے۔ 

ان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان بھی اڈیالا جیل آئیں گی۔ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچے گی۔