
معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے جرمنی کے مشہور پان آپٹیکم ویکس میوزیم میں اپنے موم کے مجسمے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے اسے ڈراؤنا قرار دے دیا۔
گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ویکس مجسمے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، اس ویڈیو کے کیپشن میں شیرن نے لکھا کہ میں اس ویکس ورک کی محنت کی قدر کرتا ہوں، لیکن سچ کہیں تو یہ بہت کریپی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیئرن مسکرا رہے ہیں لیکن ان کے تاثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مجسمے کی شکل سے خاصے حیران اور نالاں ہیں۔
ایڈ شیرن کی پوسٹ پر مداحوں نے بھی ان کی بات کی تائید کی اور مجسمے کو ناقابلِ شناخت قرار دیا۔

ایڈ شیرن اور ارجیت سنگھ کی بائیک رائیڈ، ویڈیو وائرل
ایڈ شیرن اور ارجیت سنگھ کی بائیک رائیڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا، ’نہیں ایڈ، آپ بہت پرکشش ہیں، لیکن یہ مجسمہ آپ سے ذرا بھی مشابہت نہیں رکھتا۔‘
ایک اور نے لکھا، ’میں ہیمبرگ سے ہوں اور اس مجسمے کے لیے معذرت چاہتا ہوں، یہ واقعی آپ جیسا نہیں لگتا۔‘
تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ یہ تو لگتا ہے جیسے کم بجٹ میں کوئی کردار بنایا گیا ہو۔
یہ ویکس مجسمہ جولائی 2023ء میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں قائم پان آپٹیکم ویکس میوزیم میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔
تاہم مداحوں اور خود شیرن کے مطابق مجسمہ ناصرف ظاہری مشابہت سے دور ہے بلکہ قد اور تناسب میں بھی فرق واضح ہے۔