
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے۔
کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کراچی میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحال کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی پولیس کی کوشش کی وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف 3 بار آپریشن کیے اور تجاوزات پھر بنا دی گئیں، انسداد تجاوزات آپریشن کے بجائے جرمانے عائد کرنے سے تجاوزات میں کمی آئی ہے۔